پاکستانتازہ ترین

سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی پیکا ایکٹ کا متنازعہ ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔پی ای سی اے ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی جس کے دوران سینیٹ میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر صحافیوں نے سینیٹ کی گیلری سے واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ قانون سازی ہمارا کام ہے، مشاورت کے بغیر قانون پاس کیا جا رہا ہے، آپ کو ان سے مشورہ کرنا چاہیے تھا جن کا پیکا ایکٹ سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کا مقصد اچھا ہو تو اس سے کوئی اختلاف نہیں کرتا، مسئلہ اس بل کے استعمال کا ہے، پیکا کا مقصد سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔اس کے علاوہ سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی تحریک بھی منظور کرلی گئی۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل وزیراعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں متنازع ترامیم کے خلاف 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button