
انٹرٹینمنٹ
علی سیٹھی اور شےگِل کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکار شیگل کے گانے ‘پسوری’ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔2022 میں ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا ‘پسوری’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور بالی ووڈ میں بھی پسند کیا گیا۔اس گانے کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی اور اس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔’پسوری’ کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہے جس نے یوٹیوب میوزک پر 1 بلین ویوز حاصل کیے ہیں۔گلوکار علی سیٹھی نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے 2022 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانے کی عالمی فہرست میں بھی پسوری کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا تھا۔