
کھیل
چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ فٹ ہوگئے تو معجزہ ہوگا”
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شرکت کھٹائی میں پڑ رہی ہے۔ہندوستان نے جسپریت بمراہ کا نام انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا ہے، لیکن سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمراہ کی دستیابی کے بارے میں غیر یقینی کا اظہار کیا گیا ہے اور یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے آؤٹ آف ایکشن ہوتے ہیں۔ چمپئنز ٹرافی کے لیے اگر اسٹارز فٹ ہوتے ہیں تو معجزہ۔ادھر ایک اور فاسٹ بولر محمد شامی بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، انہیں اب تک انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔