تازہ ترینروزگار

ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار

جائیداد خریدنے والے ہوشیار رہیں، چیئرمین ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جن لوگوں نے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی ہے وہ پلاٹ خرید سکتے ہیں۔ اضافی رقم یا آمدنی ظاہر کی جانی چاہیے۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ زیادہ تر غیر ظاہر شدہ دولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جا رہی ہے، جس کا ہدف 2.5 فیصد ہائی ویلیو پراپرٹی ٹرانزیکشن سیگمنٹ ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button