
کیا پاکستانی کرکٹرز اداکاراؤں کو میسجز کرتے ہیں؟ شاداب خان نے خاموشی توڑ دی
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے کے دعوؤں پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔حال ہی میں شاداب خان نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسانا مونی ہے’ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔شو کے دوران ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ ‘زیادہ تر اداکارہ دعویٰ کرتی ہیں کہ کرکٹرز انہیں سوشل میڈیا پر میسج کرتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟شاداب نے سوال کو تحمل سے سنا اور پھر یہ سوچ کر جواب دیا کہ اگر کرکٹرز پیغامات بھیجیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے تو جواب نہ دیں۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘ہر کسی کے پاس نظر انداز کرنے کا اختیار ہے، اگر آپ کو برا لگے تو جواب نہ دیں، تاہم اداکارہ بھی جواب دیتی ہیں اور دلچسپی کا مظاہرہ کرتی ہیں جیسے وہ بات کرنا چاہتی ہیں’۔شاداب نے مزید کہا کہ ‘ہم نے کچھ ایسی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں جن میں چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، کچھ اداکارائیں شہرت کے لیے ایسا کرتی ہیں، جیسے ٹورنامنٹ یا ورلڈ کپ کے دوران ایسی چیزیں سامنے آتی ہیں کیونکہ سب کی نظریں وہاں ہوتی ہیں’۔آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ‘اس قسم کی خبریں آنے کے بعد ٹیم میں شامل کرکٹرز ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ پیغام کس نے بھیجا؟’




