
کھیل
دفاعی چیمپئن فیم سپورٹس فٹبال کلب نے چیلنج کپ کا میلہ پھر لوٹ لیا
فیم فٹبال کلب کے زیراہتمام فیم سپورٹس چیلنج کپ میزبان فیم اسپورٹس کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کھیلے گئے فائنل میں فیم سپورٹس کلب نے سینٹوس کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل برقرار رکھا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد گول اسٹرائیکر کامران نے میچ کے پہلے ہاف میں کیا۔. ٹورنامنٹ کے منتظمین ضیاء ڈوگر نے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا۔ رنر اپ ٹیم سینٹوس کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم ریال لاہور کو 30 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔