کھیل

محسن نقوی کی امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکسن سے ملاقات کی جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے بورڈز کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پی سی بی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ملاقات میں محسن نقوی نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button