اوورسیز

امریکی وزیر خارجہ کا اردن کے بادشاہ سے رابطہ، غزہ جنگ بندی پر بات چیت

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے شاہ عبداللہ کو فون کرکے غزہ میں جنگ بندی، سلامتی کی صورتحال اور خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو دہشت گردی کا اڈہ یا اپنے پڑوسیوں کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔مارکو روبیو نے اردن کے ساتھ 75 سال تک دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور کانگو کے صدور سے رابطہ کیا، برطانوی، جرمن اور فرانسیسی ہم منصبوں سے بھی بات چیت کی۔امریکی وزیر خارجہ نے مراکش اور ڈومینیکن ریپبلک کے وزرائے خارجہ سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button