اوورسیزتازہ ترین

امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرکے کئی اہم منصوبے روک دئے

ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے جائزے کے دوران کیا گیا ہے اور جائزہ مکمل ہونے تک کوئی مالی امداد بحال نہیں کی جائے گی۔اس فیصلے کے اثرات پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی پر نمایاں طور پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی معیشت اور سماجی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔امریکی حکام نے پاکستان کی مالی امداد روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نظرثانی مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔ذرائع کے مطابق امداد بند ہونے سے پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔امریکی امداد کی معطلی کی وجہ سے جمہوریت، انسانی حقوق اور ثقافتی تحفظ سے متعلق جاری منصوبے بھی تعطل کا شکار ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button