پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے لوگ کل میٹنگ میں نہیں آئے تو اسپیکر کمیٹی تحلیل کر دیں گے، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے کل اجلاس میں نہ آئے تو اسپیکر کمیٹی تحلیل کر دیں گے۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کو دوراہے پر لے آئے ہیں، یہ نہیں معلوم کہ پی ٹی آئی کل کے جلسے میں شرکت کرے گی یا نہیں۔ کمیٹی تحلیل کر دی جائے گی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا تو پھر ہماری کمیٹی بھی تحلیل ہو جائے گی۔ اگر مذاکرات نہ ہوئے تو مذاکراتی کمیٹی کیا کرے گی؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی باہر جو کرے گی حکومت جواب دے گی۔عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اعلامیہ میں سات ورکنگ ڈے لکھے ہیں، تینوں ملاقاتوں میں ایک بار بھی نہیں کہا کہ اگر 7 دن میں مطالبات نہ مانے گئے تو الگ ہو جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button