پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں ہو رہا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ آیا ہوں، میرے خلاف کئی مقدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مختلف کیسز میں مختلف شہروں میں کیسے جا سکتا ہوں، ہم اسے مسلط کردہ حکومت کہتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سپیکر نے 15 جنوری کو قومی اسمبلی کو خط لکھا جس میں کمشنرز اور چیف کمشنر کی تقرری کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے کا کہا گیا تاہم تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو ہوش میں آنا چاہیے، معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے، وہ کہتے ہیں کہ فیصلہ کرنے والے وہی ہیں، فیصلہ کرنے والوں کو ہوش میں آنا چاہیے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button