اوورسیز

ٹرمپ کا تارکین وطن کو واپس کرنے پر کولمبیا کے خلاف بڑی پابندیوں کا اعلان

کولمبیا نے امریکا سے تارکین وطن کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ امریکا سے آنے والے تارکین وطن کے کسی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کولمبیا کے صدر نے امریکہ سے 160 تارکین وطن کو واپس بھیج دیا ہے۔کولمبیا کے صدر نے امریکہ سے 160 تارکین وطن کو واپس بھیج دیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے اس اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کولمبیا کی حکومت اور اس کے حامیوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کر رہے ہیں اور جلد ہی کولمبیا پر مالی پابندیاں عائد کر دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کولمبیا کے سامان پر ہنگامی طور پر 25 فیصد ٹیرف لگا رہے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر ٹیرف کو 50 فیصد تک بڑھا دیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ کولمبیا نے تارکین وطن کی واپسی سے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو صرف شروعات ہے اور آنے والے وقت میں اور بھی ہوں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button