پاکستانتازہ ترین

کدھر کدھر بارش،کہاں سورج جلوہ دکھائے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات/صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔. پوٹھوہار ریجن میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button