پاکستانتازہ ترین

گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹ گیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے، سی پی او کا کہنا ہے کہ 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے قریبی آبادی پر ٹکڑے گرے، لوہے کے ٹکڑے گرنے سے کئی مکانات متاثر ہوئے۔سی پی او کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور 3 خواتین شامل ہیں، باؤزر دھماکے میں جانور بھی ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی باؤزر سے گیس نکل رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے فوم اور پانی سے آگ پر قابو پالیا ہے جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button