پاکستانتازہ ترین

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے، خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کی 13 جولائی 2024 کو بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔13 جولائی 2024 کو ایڈیشنل سیشن جج نے عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کو بری کر دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا تھا جبکہ اس سے قبل سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں عدت نکاح کیس کو خارج کر دیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے استغاثہ کے چار گواہوں پر جرح کی جن میں خاور مانیکا، عون چوپدری، نکاح خان مفتی سعید اور ملازم لطیف شامل تھے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button