پاکستانتازہ ترین

غلام مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امورکے فوکل پرسن مقرر

غلام مصطفیٰ ملک کو پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایات پر وزارت سمندر پار پاکستانیز، انسانی وسائل کی ترقی اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا۔ مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں کوآرڈینیٹر اور مشیر کے طور پر کام کریں گے، دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔. مصطفیٰ ملک مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تعیناتی سے پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، ان کی تقرری سے وزارتی امور میں مدد ملے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button