انٹرٹینمنٹ

سجل علی بہت اچھی بچی تھی بس بیٹے کے نصیب میں نہیں تھی: والدہ فیروز خان

فلم اور ٹی وی اداکار فیروز خان کی والدہ نے اپنے بیٹے کے اداکارہ سجل علی کے ساتھ ماضی کے رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔حال ہی میں فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک آن لائن پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا۔فیروز خان کی والدہ نے جہاں اپنے اور چائلڈ اداکارہ حمیمہ ملک اور فیروز خان کی نجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے، وہیں انہوں نے کچھ انکشافات بھی کیے ہیں۔اداکارہ حمیمہ ملک کے بھارت میں متنازع اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر صوفیہ ملک نے کہا کہ اداکار ایک اداکار ہوتا ہے، اسے جو بھی کردار دیا جائے وہ کرنا پڑتا ہے، میں نے اس پر کبھی بات نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ لوگ باتیں کرتے ہیں اور یہ باتیں سن کر اچھا نہیں لگتا لیکن میں نے اپنے بچوں کے پراجیکٹس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی، انہیں وہی کرنا ہے جو انہیں ملتا ہے۔اپنے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوفیہ ملک نے اس بات کی تصدیق کی کہ فیروز خان بہت اچھے دل والے اور بہت نرم دل، نرم گفتار لیکن بہت جلد مزاج بھی ہیں۔انہوں نے اپنے بیٹے کی سابق بہو علیزہ سلطان پر تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اونچی آواز میں بات کرنا تشدد نہیں کہلاتا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button