0

ن لیگ کو الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرنا چاہیے، وزیر داخلہ کابیان

اسلام آباد:وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ انتخابات میں اگر ہماری جماعت کو اکثریت ملی تو جسے نوازشریف چاہیں گے وہ وزیراعظم بنے گا۔ عام انتخابات سے قبل میاں صاحب واپس آئیں گے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2018میں یہ سب ایک جگہ اکٹھے ہوئے ، اب اگردوسری جگہ ہیں اکٹھےتوپریشانی کی کیا بات ہے۔ ان کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے انہیں آہستہ آہستہ سمجھ آجائےگی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملک کی سیاست کیساتھ کھلواڑ کیا ہے۔یہ نفرت اور بدتمیزی سیاست میں لائے، ملک کو حادثے سے دوچارکرنا چاہتے تھے، اب خود ہی حادثے سے دوچار ہوگئے۔نواز شریف کی واپسی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے، واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے ان کو کوئی تاریخ نہیں دے سکتا۔الیکشن میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں نواز شریف نے قبول کرلی،عام انتخابات سے قبل میاں صاحب واپس آئیں گے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے رانا ثناء نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو اکثریت ملی تو وزیر اعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہئے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے،ہمیں آپشن اوپن رکھناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں