0

بجٹ 24 ۔ 2023 ،کس محکمے کیلئے کتنا بجٹ مختص کیا گیاہے اور پیسے کہاں خرچ ہوں گے ؟ بجٹ دستاویز سامنے آ گئیں

اسلام آباد:نئے مالی سال 24 ۔ 2023کا 14 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ میں ٹیکس آمدن کا تقریباً 80 فیصد قرض اور سود کی ادائیگیوں میں چلا جائے گا تاہم دفاع کیلئے 1800 ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے ، آزاد کشمیر کیلئے 60 ارب 90 کروڑ ، انضمام شد ہ اضلاع کیلئے 57 ارب،کستان اٹامک انرجی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 ارب 10 کروڑ روپے ،پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔بجٹ 24 ۔ 2023 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 30 فیصد جبکہ پنشن میں 20 فیصد اضافے سمیت میڈیکل، کنوئنس الاؤنسز میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ تجاویز ایوان میں پیش کریں گے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1150 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جو رواں سال کے مقابلے میں 31فیصد زیادہ ہوگا، اس میں پارلیمنٹیرینز کی تجویز کردہ سکیموں کے لیے 90 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن کا تقریباً 80 فیصد قرض اور سود کی ادائیگیوں میں چلا جائے گا، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے لیے 7300 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430 ارب، 1300 ارب کی سبسڈی اور دفاع کےلیے 1800 ارب مختص کیے جانے کاامکان ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی ترقیاتی بجٹ 2500 ارب روپے کاہوگا جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1350 ارب روپے ہونے کاا مکان ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 40 فیصد اضافے سے 617 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جب کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا عبوری بجٹ 4 ماہ کے لیے تجویز کیا جا رہا ہے۔پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 426ارب روپے اور خیبر پختونخوا کا268 ارب روپے تجویز کیا جا رہا ہے، بلوچستان کا ترقیاتی 248 ارب روپے تجویز کیاجائے گاجوکہ موجودہ سال کی نسبت 65 فیصد زیادہ ہے۔بجٹ میں درآمدات کا ہدف 58.70 ارب ڈالر اور برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالر مختص کیا جارہا ہے جب کہ تجارتی خسارہ 28.70 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق ایوی ایشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب 45 کروڑ روپے ،پی ایس ڈی پی کی مد میں سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 1 ارب 11 کروڑ روپے ،کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 90 ارب 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،کلائمیٹ چینج ڈویژن کیلئے 4 ارب 5 کروڑ ، کامرس ڈویژن کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ،ڈیفنس ڈویژن کیلئے3 ارب 40 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 2 ارب روپے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 84 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 3 ارب 22 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں