0

حکومت اپنی تباہ حال سیاست بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپےکا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے: شیخ رشید نے چپ کاروزہ توڑ دیا

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کو نہیں، اپنی تباہ حال سیاست بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپےکا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئین عمل کے لیے ہوتا ہے، کیبنٹ میں رکھنے کے لیے نہیں۔ آئین کو موم کی ناک بنا دیا گیا، قانون ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے۔ وزرا کے بیانات الیکشن ہونے نہ ہونے کے شک وشبہات پیدا کر رہے ہیں۔ 13 اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈ لائن ہے ورنہ بحران سنگین ہو جائے گا۔ تُرکیہ نے زلزے معاشی تباہی کے باوجود الیکشن کرایا جس سے اُس کےحالات ٹھیک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے۔ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کر سکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں۔ پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں، حکومت ریاست کو نہیں اپنی تباہ حال سیاست کو بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپے کا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں