0

دوست ہو تو چین جیسا۔۔۔ پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

بیجنگ: چین نے زمینی دو طرفہ تجارت میں پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون میں مصروف ہیں اور چین پاکستان سے معیاری زرعی مصنوعات کو اپنی منڈی میں داخل کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی نقل و حمل کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کا پہلا سمندری غذا کا کارگو کنٹینر قراقرم ہائی وے کے ذریعے سنکیانگ پہنچا اور یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے سمندری خوراک کے کنٹینرز کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ساتھ ساتھ کراچی سے کاشغر شہر تک سڑک کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں