0

9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل

اسلام آباد:مردان میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔محکمہ تعلیم نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی فوٹیج اور تصایر سے متعلقہ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں