0

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری، وزارت خزانہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ،اہم خبرا ٓگئی

اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لئے وزارت خزانہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ کی تیاری عروج پر ہیں ، جس کے پیش نظر وزارت خزانہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران اور عملہ ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کرے گا۔سرکلر کے مطابق افسران کےاوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 6 بجے تک کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں