0

کیا تنویر الیاس جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟سب پتا چل گیا

لاہور: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے آج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بلائی ہے جہاں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔جہانگیر ترین، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے نئے ساتھیوں کو اپنی پارٹی میں شمولیت پر اعتماد میں لیں گے جس کے بعد جماعت کے حتمی اعلان کرنے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے جہانگیر خان ترین کی جماعت میں ان کے ساتھ چلنے کے اعلان کرنے کا امکان بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں