0

9 مئی کو ملک میں بغاوت ناکام ہوئی، وزیر دفاع خواجہ آصف کابیان سامنے آگیا

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک میں بغاوت ناکام ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست کے خلاف بغاوت ہوجائے تو پھر تمام ادارے بغاوت کے خلاف ہوتے ہیں اور جب بغاوت ناکام ہوجائے تو اس کے نتائج سب جانتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کو متبادل ملا تو وہ دونوں بھی پی ٹی آئی چھوڑ جائیں گے۔وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے کہا تھا کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے نوازشریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں