پاکستانتازہ ترین

نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

آج نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بھی شروع ہو گیا۔نوتعمیر شدہ ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9 بجکر 41 منٹ پر مسقط کے لیے روانہ ہوئی جبکہ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ دوپہر کو پرواز پی کے 198 کے طور پر گوادر پہنچے گا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے ذریعے صبح گوادر پہنچا تھا۔ اسی طیارے سے گوادر کراچی جانے والی پرواز پی کے 504 دوپہر 2 بجے چلے گی۔اس ایئرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی اتر سکتے ہیں تاہم ایئر لائن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے قومی ایئرلائن اس وقت گوادر کے لیے اے ٹی آر طیارے استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کا بوجھ بڑھنے پر گوادر کے لیے ایئربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button