
سلمان خان کے کراچی آنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کے بارے میں جان کر اکثر لوگ حیران ہوں گے کہ وہ کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ تک مقیم ہیں۔درحقیقت سلمان خان کے کچھ رشتہ دار کراچی میں مقیم ہیں جن سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود ان کے رابطے برقرار ہیں۔بھارتی اداکار کے والد سلیم خان کے خداداد کالونی میں مقیم پھوپھی بھائی باری جیلانی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔باری جیلانی نے انٹرویو میں بتایا کہ قیام پاکستان کے بعد ہم بھارت کے شہر اندور سے ہجرت کر کے کراچی آگئے جبکہ سلیم خان کے دادا اور والد نے بھارت میں رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس وقت اندور پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔سلیم خان کے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندور ممبئی کے بعد بھارت میں بالی ووڈ انڈسٹری کا دوسرا مرکز ہے اور ہمارے بزرگ وہاں کے تھانے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔باری جیلانی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان مجھے باری مامن کہتے ہیں اور میں 1980 سے اب تک دو بار بھارت جا چکا ہوں اور دونوں بار بھارت میں سلمان خان کے گھر رہا۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی سلیم خان اور ان کے پورے خاندان سے رابطے میں ہیں۔باری جیلانی کے بیٹے ندیم نے بتایا کہ سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور ان کی بہن 1980 کی دہائی میں کراچی آئے اور 3 ماہ تک ہمارے گھر رہے۔سلمان خان کی پہلی محبت جس کے لیے وہ گھنٹوں انتظار کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ارباز خان کو یہاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس کے بعد انہیں 3 ماہ کراچی میں رہنا پڑا۔