انٹرٹینمنٹ

متھیرا کیساتھ نامناسب ویڈیو، چاہت فتح علی خان ٹرولرز کے نشانے پر

پاکستانی کامیڈین اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کو پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب تصاویر لینے پر تنقید کا سامنا ہے۔حال ہی میں چاہت فتح علی خان میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان نظر آئے۔اس پروگرام کی پردے کے پیچھے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزاحیہ گلوکار نے اس موقع پر میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر بھی بنوائیں۔ویڈیو میں چاہت فتح کو متھیرا سے زبردستی مصافحہ کرتے اور تصاویر کھینچتے ہوئے اس کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین گلوکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button