
اوورسیز
ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا جھٹکا دیتے ہوئے ایک وفاقی جج نے صدر ٹرمپ کے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ایریزونا، الینوائے، اوریگن اور واشنگٹن کی ریاستوں نے عدالت کے سامنے کیس لیا اور 25 منٹ کی سماعت میں جج نے انتظامیہ کے وکیل سے پوچھا کہ جب ٹرمپ کی ٹیم ایگزیکٹو آرڈر کا مسودہ تیار کر رہی تھی تو وکلاء کہاں تھے۔جج نے کہا کہ آرڈر کی آئینی حیثیت کے بارے میں وکیل کا یہ دعویٰ ذہن کو جھنجھوڑ دیتا ہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ چودھویں ترمیم کے تحت خود بخود شہریت کا حقدار ہو جاتا ہے۔جج نے صدر ٹرمپ کے اقدام کو مکمل طور پر غیر آئینی قرار دیتے ہوئے صدارتی حکم نامے کو مزید کارروائی تک 14 روز کے لیے معطل کر دیا۔