
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.2 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے جن میں 6 لاکھ 13 ہزار 118 مرد ووٹرز اور 5 لاکھ 57 ہزار 626 خواتین ووٹرز ہیں۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 1 ہزار 640 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہے۔خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے جن میں 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 مرد ووٹرز اور 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 خواتین ووٹرز ہیں۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے جن میں 4 کروڑ 24 لاکھ 11 ہزار 112 مرد ووٹرز اور 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 خواتین ووٹرز ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہے۔