انٹرٹینمنٹ

چاقو حملے کے بعد سیف کی سکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی وڈ اداکار کو دیدی گئی؟نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔16 جنوری کو سہ پہر 3 بجے کے قریب ممبئی کے باندرہ میں سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جب کہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انہیں گھر کی گاڑی کے بجائے رکشے میں مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال پہنچنے پر سیف نے اپنی ریڑھ کی ہڈی سے چھری کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالنے کا آپریشن کیا اور اداکار کو تقریباً 6 دن بعد منگل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے گھر کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اب بالی ووڈ اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو سونپ دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کے اہل خانہ نے اداکار کی سیکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے یہ ذمہ داری رونت رائے کی ایجنسی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button