انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پر جنت زبیر آگے، شاہ رخ خان پیچھے رہ گئے

بھارتی سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والی اداکارہ جنت زبیر بالی ووڈ کے کنگ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا کوئین بن گئیں۔چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں کنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔یوں تو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پوری دنیا میں مشہور ہیں لیکن سوشل میڈیا کی دنیا میں وہ ٹی وی اداکارہ جنت زبیر رحمانی سے ہار گئے۔جنت زبیر کے انسٹاگرام پر 49.7 ملین فالوورز ہیں جبکہ شاہ رخ خان کے 47.7 ملین فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ جنت زبیر نے ڈرامہ سیریل ’پھلوہ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں انہیں ٹک ٹاک سے شہرت ملی۔اس کے علاوہ وہ ‘کھٹورن کے کھلاڑی’ اور ‘لافٹر شیف’ جیسے شوز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button