پاکستانتازہ ترین

عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ آج سے شروع،امت مسلمہ کے لئے اہم خبر آگئی

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے میں آج بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، شہید بینظیر آباد میں تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، کل بروز جمعہ چارسدہ، لکی مروت، اسلام آبادمیں تربیت دی جائے گی۔ .اسی طرح 25 جنوری بروز ہفتہ کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمرکوٹ، سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، انہوں نے عازمین کو تربیتی کیمپوں میں مقررہ شیڈول کے مطابق شرکت کی ہدایت کی۔ترجمان نے کہا کہ دوسرے شہروں میں مقیم عازمین قریبی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم عازمین پاکستان پہنچ کر متعلقہ حج کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگراموں میں شرکت کر سکیں گے، تحصیل کی سطح پر 85 ہزار 560 عازمین حج کو حج کی تربیت دی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button