پاکستانتازہ ترین

بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ائیر وار کورس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی آسمانوں کی حفاظت کے لیے گرا ں قدر کارنامے سرانجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ فضائیہ نے چیلنجز کا مقابلہ کر کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ فضائیہ کی اہمیت کا اندازہ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اچھا لگے یا نہ لگے، یہ ضرور سوچیں کہ ملک کے ساتھ کون مخلص ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کورس کے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button