پاکستانتازہ ترین

افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق 8 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک کو قبضے میں لیا تھا جس سے جدید ساختہ غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد ہوئے تھے۔برآمد کیے گئے غیر ملکی ہتھیاروں میں 26 ایم 16 رائفلز، ایم 16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ 9 کلاشنکوف میگزین اور 244 گولیاں بھی شامل ہیں۔ لائٹ مشین گن کے 744 راؤنڈز اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد ہوئے۔. غیر ملکی اسلحے کو چھپانے کے لیے افغان ٹرکوں میں چھپے ڈبے بنا کر سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی۔ یہ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی متعدد بار دہشت گردی کے واقعات میں فتنہ الخوارج کے تارکین سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے، فتنہ الخوارج کی جانب سے غیر ملکی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے خلاف مسلسل استعمال ہورہی ہے۔ پاکستان افغان طالبان اور فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی قیادت اور اس سے وابستہ دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنا الخوارج کی ملی بھگت کا واضح ثبوت ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ اسلحے کی کھیپ کا انکشاف اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ پاکستان نے افغان شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنے سرحدی ٹرمینلز کو کھول دیا۔دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دہشت گردی میں اضافہ کرکے افغان عوام سے بھی دشمنی کررہے ہیں، اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں نے محروم اور معاشی طور پر کمزور افغان تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔ عام افغان شہریوں کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغان طالبان سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button