روزگار

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور اور فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ملتان میں انڈے سستے ہو گئے ہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی تھی، آج اس میں 7 روپے کا اضافہ ہوگیا، مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو ہوگئی، لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے بعد ہول سیل ریٹ 397 اور ریٹیل ریٹ 411 روپے فی کلو ہو گیا، فی درجن انڈے کی قیمت 239 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 392 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح ریٹیل ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ریٹیل ریٹ 406 روپے فی کلو ہے۔ ملتان میں انڈے 3 روپے فی درجن سستے ہو گئے۔ کی سطح پر آگئے ہیں۔. فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر کا ہول سیل ریٹ 386 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت 18 روپے اضافے سے 580 روپے فی کلو ہو گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button