اوورسیز

امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

چین کے خلاف سخت موقف رکھنے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔اپنے افتتاح کے چند گھنٹے بعد، مارکو روبیو نے واشنگٹن میں بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی، جسے چین کے گھیراؤ کو سخت کرنے کی جانب ایک قدم کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔محکمہ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں چاروں وزرائے خارجہ نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا۔بعد ازاں مارکو روبیو نے کواڈ ممالک کے دیگر دو وزرائے خارجہ بشمول ہندوستانی ہم منصب جے شنکر کے ساتھ بھی ون آن ون ملاقات کی۔ 2007 میں قائم ہونے والے اس اتحاد کو چین کی طرف سے ایشیائی نیٹو بنانے کی کوشش سمجھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چین امریکا کے لیے سب سے خطرناک دشمن ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button