85

جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے کی تحقیقات کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

راولپنڈی: پولیس نے جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس ذرائع کےمطابق انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر کریں گی، یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ انویسٹی گیشن ٹیم اس حوالے سے درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائے گی۔جی ایچ کیو پر مظاہرین کا حملہ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں