
گورنر خیبرپختونخوا سے اختیار لیکر گنڈا پور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 منظور کرکے منظوری کے لیے گورنر کو بھجوایا تاہم گورنر نے اعتراض کرتے ہوئے بل واپس کردیا۔آج اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 کا باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت اب خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سے پہلے گورنر تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر تھے اور ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیر اعلیٰ کو منتقل ہو گئے۔