پاکستانتازہ ترین

گوادرائیر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنیوالے پاکستان کے دشمن ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر پورٹ پر محاذ آرائی کو پاکستان مخالف قرار دے دیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا خوش آئند ہے، چین نے اس منصوبے پر 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کے لیے قتل و غارت اور محاذ آرائی کا سہارا لیا گیا۔ ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کوششیں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے مستقبل اور امن کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو ان قربانیوں پر شکر گزار ہونا چاہیے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button