انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 54 سالہ سیف علی خان کو حملے کے 6 روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے سیف علی خان کو ایک ہفتے تک مکمل بیڈ ریسٹ کرنے کو کہا ہے۔اداکار سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لیے لوگوں سے نہ ملیں۔واضح رہے کہ 16 جنوری کو سیف علی خان پر ممبئی کے علاقے باندرہ میں گھر سے چوری کی کوشش کے دوران 6 بار چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button