پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی عمران کی علامت ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف آنے والے 5 درخواست گزاروں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے۔ عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے سپیکر کو خط لکھ دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے وہ آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button