Uncategorized

صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کو اللہ کی رحمت یعنی بیٹی آ گئی۔اس خوشخبری کا اعلان صرحا اصغر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ننھی پری کی پیدائش تک کے خوبصورت اور یادگار لمحات کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ آخر کار میری ننھی پری گھر آگئی ہے۔ان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ صحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ سے شادی کی تھی۔شادی کے تقریباً 2 سال بعد نومبر 2022 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button