کھیل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام اور فنشنگ سٹیج کا جائزہ لیا۔وفد میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگر، جی ایم کرکٹ وسیم خان، براڈکاسٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ایونٹس کے لوگ شامل تھے۔وفد نے مرکزی عمارت کے دفاتر کے تعمیراتی کام اور پویلین کی عمارت کی فنشنگ کا کام بھی دیکھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے آئی سی سی کے وفد کو بریفنگ دی اور 30 ​​جنوری تک تمام فنشنگ کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے آئی سی سی کے وفد کو بریفنگ دی اور 30 ​​جنوری تک تمام فنشنگ کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا جب کہ بھارت اپنے تمام میچ یو اے ای میں کھیلے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button