120

مذاکرات جاری رکھیں یا ختم کریں، تحریک انصاف کی رائے تقسیم

اسلا م آباد:ملک میں بیک وقت الیکشن کے معاملے پر حکومتی اتحاد سے جاری مذاکرات جاری رکھنے یا ختم کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی رائے تقسیم ہوگئی ہے۔ مطابق ملک میں بیک وقت الیکشن کے معاملے پر پی ٹی ایم کی اتحادی حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم مذاکرات کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں پر اس حوالے سے پارٹی میں رائے تقسیم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی میں اکثریت کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے بعد بھی مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں کیونکہ گرفتاریاں اور چھاپے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں اس لیے اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں