
کھیل
فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ گوجرانوالہ کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔فاسٹ باؤلر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔