اوورسیز

غزہ جنگ بندی پر پوپ فرانسس کا خیرمقدم

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ معاہدے میں شامل تمام ثالثوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ تمام فریق غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام یرغمالی اپنے پیاروں کے پاس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ یہ امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ بہت جلد انسانی امداد غزہ پہنچ جائے گی۔پوپ فرانسس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے سیاسی حکام دو ریاستی حل تک پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس نے غزہ سے یرغمال بننے والی 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کر دیا ہے جب کہ اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button