اوورسیز

واشنگٹن میں شدید سردی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل

واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کو گھر کے اندر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، جس کے باعث 40 سال بعد امریکا کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری گھر کے اندر ہی ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹونڈا ہال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کا حلف گھر کے اندر منعقد ہوا تھا۔220,000 ٹکٹ ہولڈرز کی اکثریت ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ سکے گی۔ٹرمپ نے کہا کہ حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر ایک اسکرین پر حلف برداری کو دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تقریب حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ایرینا میں شرکاء میں شامل ہوں گے۔افتتاح سے قبل کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی جیت کا جشن منانے کے لیے ریلی نکالی گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button