سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا گیا جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز ایئرپورٹ پر اتری۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور اہم چینی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا جب کہ پہلی پرواز کو آمد پر واٹر سلامی دی گئی وفاقی وزیر خواجہ آصف نے گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا جب کہ پہلی پرواز کو آمد پر واٹر سلامی دی گئی کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ کی تاخیر ہوئی اور پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کی بجائے 10 منٹ پر روانہ ہوئی جو 11 بج کر 11 منٹ پر اتری۔گوادر ایئرپورٹ کا نیا مقام فلائٹ ریڈار پر ٹیگ،گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے جو گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورندانی کے مقام پر 430 ایکڑ پر قائم ہے۔ تقریباً 50 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گوادر ایئرپورٹ پر ایئربس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی اتر سکیں گے۔





