
انٹرٹینمنٹ
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہندو یا مسلمان؟ پولیس نے بیان بدل دیا
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے گرفتار شخص کو بھارتی پولیس نے پہلے ہندو بتانے کے بعد اسے بنگلہ دیشی مسلمان قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا جس کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے۔لیکن اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا میں ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ہندو نہیں بلکہ بنگلہ دیشی مسلمان ہے جو بھارت میں مختلف نام استعمال کر رہا تھا یاد رہے کہ گزشتہ رات حملہ آور کی گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا نے ملزم کا نام آکاش کنوجیا اور ہندو مذہب بتایا تھا تاہم اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملزم کا اصل نام محمد شریف الاسلام ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے